پاپولر لیفٹ الائنس کا اجلاس،عوام و محنت کشوں کومتحرک کرنے کا فیصلہ

پاپولر لیفٹ الائنس کے ایک اجلاس میں کارپوریٹ فارمنگ ، نئے کینالوں و مائینس کو بچانے کے لیئے کانفرنسز کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاپولر لیفٹ الائنس کے اجلاس میں سندھ اور پورے پاکستان میں موجود عوام ، محنت کشوں اور قومی وحدتوں کے گوں نا گوں مسائل کے حل اور عوامی جدوجہد کی رہنمائی کے لیئے پاپولر لیفٹ الائنس کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کنوینر شپ آئندہ میٹنگ تک کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے پاس رہے گی ۔

اجلاس میں پاکستان مزدور کسان پارٹی ، پاکستان مزدور محاذ، مزدور کسان پارٹی اور پاکستان سرائیکی پارٹی اکبر انصاری والے گروپ سے رابطہ کرکے انہیں الائنس میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اور ان سے رابطے کے لئے تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ، جو ایوب ملک ، مشتاق سلطان اور نور احمد کاتیار پر مشتمل ہو گی ۔

شرکائے اجلاس نے فیصلہ کیا کہ کارپوریٹ فارمنگ اور نئے کینالوں کے خلاف تحریک کو مؤثر اور الائنس کی طرف سے کردار ادا کرنے کے لیئے 25 اپریل بروز جمعہ کو تمام پارٹیاں اپنی بھرپور قوت کے ساتھ دن تین بجے ٻٻرلو شھر میں اکٹھی ہوں گی، جہاں سے اپنے ایکو سائونڈ کے ساتھ بائی پاس پر دھرنے میں شرکت کی جائے گی ۔

پاپولر لیفٹ الائنس کے 21 اپریل کی منعقدہ اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے امداد قاضی ، کلثوم جمال، عوامی تحریک کے وسند تھری ، نور احمد کاتیار، پاکستان انقلابی پارٹی کے مشتاق سلطان ، آصف چودھری ،عوامی جمھوری پارٹی کے حریف چانڈیو ، جمن تنیو، نیشنل پارٹی کے مرزا مقصود، جیئے سندھ محاذ کے اکاز ھکڑو اورج ک پیپلز نیشنل پارٹی کے کامریڈ سلطان نے شرکت کی۔

اجلاس میں الائنس کی پارٹیوں کی سکھر کے ساتھیوں پر مشتمل انتظامی کمیٹی بنائی گئی ۔

جس میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستا ن کے یامین میرانی، عوامی تحریک کے حاکم جتوئی ، سچل بھٹی ، عوامی جمہوری پارٹی کے حکیم زنگيجو ، پروفیسر امیر گل کٹوہراور پاکستان انقلابی پارٹی کے نعیم بلوچ کو شامل کیا گیا ہے۔

جبکہ جیئے سندھ محاذ اور نیشنل پارٹی اپنے نمائندوں کے نام کل سبمٹ کرینگے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم مئی مختلف شہروں میں کوشش کر کے مشترکہ طور پر منانے اور اس میں مزدوروں کے مسائل کے ساتھ کارپوریٹ فارمنگ اور نئے کینالوں کے خلاف نقاط شامل کیئے جائیں گے ۔

اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے حسین فاطمی، کلثوم جمال ، عوامی تحریک کے زبیر نوناری، ایڈووکیٹ عبداللہ پبڑ ، پاکستان انقلابی پارٹی ڈاکٹر رمضان ، شہباز رند،جیئے سندھ محاذ کے ایاز ھکڑو ، امداد چاچڑ ، عوامی جمہوری پارٹی کے جمن تنیو ، نبی بخش عباسی ، نیشنل پارٹی کے مرزا مقصود اور ج ک پیپلز نیشنل پارٹی کے عدنان یوسف شامل کئے گئے۔

الائنس کی طرف سے مئی مہینے میں رحیم یار خان ، ملتان ، لاہور اور راولپنڈی یا اسلام آباد میں کارپوریٹ فارمنگ ، نئے کینالوں اور مائینس کو بچانے کے لیئے کانفرنسز کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔