مظفرآباد ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیرا نتظام جموں کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایڈہاک ملازمین کا احتجاجی دھرنا پریس کلب کے باہر جاری ہے۔
ایڈہاک ملازمین کو مستقل نہ کرنے اور حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر ملازمین نے آزادی چوک میں آج سے دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈہاک ملازمین نے دھرنے کی جگہ پر ٹینٹ لگا لیے ہیں اور مختلف سرکاری محکمہ جات کے ایڈہاک ملازمین آذادی چوک احتجاجی مقام پر جمع ہورہے ہیں ۔
مظفرآباد میں ایڈہاک اور عارضی ملازمین کا پریس کلب کے باہر دھرنا جاری ہے، جہاں بڑی تعداد میں ملازمین شریک ہیں۔ ایم این سی ایچ (MNCH) پروگرام کے ملازمین کا دھرنا مظفرآباد پریس کلب میں جاری ہے۔
Post Comment