سکردو(نمائندہ کاشگِل نیوز)
گلگت بلتستان کے علاقے کھرمنگ سکردو سے تعلق رکھنے والے عوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ و آل بلتستان مومنٹ کے رہنما شیر علی کو واٹس ایپ گروپ میں پاک فوج کے سربراہ کے خلاف تنقیدی اور غیر مہذب زبان استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
تھانہ سکردو سٹی کے ایس ایچ او نثار حسین کے مطابق ملزم شیر علی کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 500، 504 اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایک واٹس ایپ گروپ میں آرمی چیف کے خلاف توہین آمیز اور اشتعال انگیز زبان استعمال کی۔
پولیس نے شیر علی کو گرفتار کر کے سول کورٹ کے جج کے سامنے پیش کیا، جہاں سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔
عدالت نے ملزم کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Post Comment