پاکستانی جموں کشمیر میں صدائے امن ریلی کا انعقاد

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں پاکستانی صدائے جموں کشمیر امن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب حلف برداری حق ملکیت و حق حکمرانی کانفرنس کے موقع پر صدائے جموں کشمیر امن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں عوام علاقہ ضلع باغ سمیت پاکستانی جموں کشمیر بھر سے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

بچوں نوجوانوں اور بوڑھوں ہر عمر کے لوگوں میں جوش وجذبہ پایا گیا۔

ریلی میں عوام نے جموں کشمیر کی آزادی و خودمختاری کے نعرے لگا کر دشمنان جموں کشمیر کو واضح پیغام دیا کہ یہ سر زمین ہماری ہے اس پر حکمرانی ہم کریں گے، اسکی خاطر ہم لڑیں گے۔