جموں کشمیر سے نوجوان پُر اسرار طور پر لاپتہ

میرپور ( کاشگل نیوز)

 

بلوچستان و خیبر پختونخوا کے بعدپاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں بھی جبری گمشدگیاں رپورٹ ہونے لگی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل ہجیرہ کے نواحی گائوں کیلوٹ موگلا کالونی والے صفید صاحب کا بیٹا دانش صفید نامی نوجوان گزشتہ تین دن سے لاپتہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان ڈڈیال کے مشہور "ڈسکی ریسٹورنٹ” میں ملازم ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق دانش دو دن پہلے چھٹی لے کر گھر کے لیے روانہ ہوا تھا، مگر ابھی تک گھر نہیں پہنچا۔

لواحقین نے ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے اسے کہیں دیکھا ہو یا کوئی معلومات ہوں، تو فوری طور پر ہمیں اطلاع دیں۔

واضع رہے کہ جموں کشمیر میں جبری گمشدگیوں میں فورسزکے ملوث ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جارہا ہے۔