کشمیر میں عوامی حقوق کے محافظین کو ریاستی ہراسمنٹ و جبری گمشدگی کا سامنا ہے،شوکت نواز

مظفرآباد ( کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر نے کاشگل نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہم امن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کی تحریک کو کسی صرت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان اور اس کے گماشتہ حکمران عوامی ایکشن کمیٹی کی عوام میں پذیرائی سے خوفزادہ ہیں اور عوامی حقوق کی تحریک چلانے والوں کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیا جا رہا ہے کئی نوجوانوں کو اغواہ کیا جا رہا ہے تو کئی بے بنیاد قسم کی ایف آئی آرز کی جا رہی ہیں جس کی بھرپور مزحمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی عوامی تحریکیں نہیں رکی بلکہ یہ تشدد عوام میں حکمران و اشرافیہ کے خلاف مزید نفرت جنم لے گا اور اب عوام پہلے سے زیادہ منظم و تعداد میں نکلے گی۔

شوکت نواز میر نے گفتگو کے دوران پاکستان بھارت کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک طرف ان دہشت گردوں کا استقبال کر رہا ہے دوسری طرف دہشت گردی کی مذمت کررہا ہے یہ دوہرا میار ہے ہم اس مذہبی جنگ میں اپنی نوجوان نسل کو نہیں دھکیلیں گے ۔