ہنزہ (نمائندہ کاشگل نیوز)
عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ڈسٹرک انتظامیہ کی جانب سے ہنزہ کے مقامی ہوٹلوں کو "سیاحوں کیلئے خطرہ قرار دینا ایک گھنائونا سازش ہے جس کی عوامی ایکشن کمیٹی پورزور مذمت کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ گلگت بلتستان دنیابھر میں ایک پرامن علاقہ ہے ،گلگت بلتستان بھر میں اور بالخصوص ہنزہ میں سیاح خواتین ازاد گھومتی پھرتی ہیں ،جب جو یہاں کے باسیوں کی طرف سے دی جانے والی سوشل سیکورٹی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان آنے والا کوئی ایک سیاح پاکستان کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے متاثر ہو کر نہیں آتا بلکہ ان باسیوں کے حسں کردار سے متاثر ہوکر آتا ہے اور بار بار آنے کی خواہش کرتا ہے۔ ریاست پاکستان اور اسکےان نوٹیفیکیشنز سے متاثر ہوکر اگر دنیا بھر سے سیاح آتے تو آج دنیا کے ٹاپ ٹن ٹورسٹ ڈیسٹینیشن میں سے ایک ہنزہ نہیں ہوتا بلکہ پاکستان کا کوئی شہر ہوتا جہاں سیاح تو غیر محفوظ ہیں ہی خود وہاں کے شہری ہی محفوظ نہیں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ تمام اوچھے ہتھکنڈے گرین ٹوریزم نامی خاکی کمپنی کے کاروبار کو وسعت دینے اور مقامی کاروباریوں کا روزگار چھیننے کی ایک ناکام سازش ہے جسے ہم مسترد کرتےہیں اور ایسی کمپنیاں جہاں کہیں بھی پہنچی ہیں وہاں کے حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں اور ان کو متنبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے پرامن ماحول کو داغ دار بنانے کی سازشیں بند کریں اور اپنا بوری بستر سمیٹ کر چلے جائیں۔ اگر انتظامیہ سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کرتی ہےاور اپنے ان لسٹوں کو واپس نہیں لیتی تو اسے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Post Comment