مظفرآباد ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے صدر مقام مظفر آباد میں اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی دھر نے پر بیٹھے تمام ملازمین کو پولیس نے کیمپ پر ہلا بول کرکے گرفتار کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
وہ گذشتہ کئی دنوں سے پریس کلب میں احتجاج پر بیٹھے تھے۔
نمائندہ کاشگل نیوز کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری پریس کلب پہنچی اور مظاہرین کو گرفتار کرکے پولیس وین کے ذریعے نامعلوم مقام منتقل کیا گیا جب کہ موقع پر موجود مجسٹریٹ کا کہنا تھا ڈی سی آفس مذاکرات کے لئے لے جا رہے ہیں۔
اس دوران تمام مظاہرین سے موبائل فون لے لئے گئے ۔
ابھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ گرفتار ملازمین ڈی سی آفس میں موجود نہیں ہیں بلکہ انہیں کسی نامعلوم مقام منتقل پرکیا گیا ہے جن کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے۔
Post Comment