ملازمین کی پریس کانفرنس : گرفتار ساتھیوں  کی عدم رہائی پر سخت احتجاج کااعلان

مظفرآباد ( کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں ایم این سی ایچ ملازمین کی گرفتاری کے ردعمل پر ملازمین مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی۔

ایم این سی ایچ ملازمین نے اپنے گرفتار ساتھیوں کی فوری رہائی کے لئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے گرفتار شدگان کو رہا نہ کیا گیا تووزیر امور کشمیر کا راستہ روک کر احتجاج کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ پچھلے ستائس روز سے ہم اپنے حقوق خاطر پر امن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرو ا رہے ہیں مگر ہمارے مطالبات پر کوئی کان تک نہیں دھرتا۔

جموں کشمیر میں احتجاج پر بیٹھے تمام ملازمین گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل

ان کا کہنا تھا کہ دو روز قبل جب ہم پر امن طریقے سے مارچ کر رہے تھے تو ہماری خواتین کو تشد کا نشانہ بنایا گیا بعد ازاں ضلعی انتظامیہ نے دو گھنٹے کا وقت مانگا تھا مطالبات کے حل کی یقین دہانی کروائی تھی مگر دو دن گزر گے کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

ملازمین نے کہا کہ آج پولیس نے ہمارے پر امن دھرنے میں بیٹھے ایک سے زائد ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے جن میں بچے اور حاملہ خواتین بھی شامل ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ گرفتار شدگان کو نا معلوم مقام پر رکھا گیا ہے اور ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔