جموں کشمیر میں عوامی تحریک کے اگلے مرحلے کی تیاریاں  جاری

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ممبر کور کمیٹی شوکت نواز میر مظفرآباد کے مقام پر منعقد ہوا۔

اجلاس میں 13 مئی کو منعقد ہونے والی کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے ایجنڈے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

13 مئی کو مظفرآباد کے مقام پر عوامی حقوق تحریک کی تاسیسی مرکزی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لیے حکومت کو چھ ماہ کا وقت دیا تھا، یہ وقت جون 2025 میں پورا ہو رہا ہے۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی یہ اعلان کر چکی ہے کہ مظفرآباد میں منعقد ہونے والی مرکزی کانفرنس میں تحریک کے اگلے مراحلے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مرکزی کانفرس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد اجلاس میں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیکر تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

مظفرآباد شہر میں یہ پہلی کانفرنس ہے ، لوگوں میں کانفرنس کو لیکر جوش و ولولہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔