باغ ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیرانتظام جموں کشمیر کے ضلع باغ ہاڑگہل منگ بجر سےجبری لاپتہ راجہ عبد المعیظ کی بازیابی کے لیے انتظامیہ نے 2 دن کی مہلت مانگ لی ہے۔
ورثاء کے ساتھ باغ انتظامیہ کی مذاکرات کے بعدجبری لاپتہ راجہ عبد المعیظ کی بازیابی کے لئے احتجاج منسوخ کرکے انتظامیہ کودو دن کی مہلت دیدی گئی۔
اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی راجہ عبد المعیظ کی بازیابی کے لیے احتجاج کے کال پر آنے والے تمام ساتھیوں کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے روایتی ٹال مٹول سے کام لیا تو دو دن بعد مشاورت سے احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جاہے گا۔
عبدالمعیظ کی بازیابی کے لیے باغ اور ہاڑگہل سے تین نمائندوں کا اعلان کیا گیا جس میں عدنان خورشید شعیب خالد اور مظفر کھوکھر شامل جو ورثاء کے ساتھ کمیٹی کی طرف سے رابطہ میں رہیںگے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب جموں کشمیر کے نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا شکار نہیں ہونے دینگے ،بھرپور مزاحمت کرینگے ۔
Share this content:



Post Comment