گرینڈ قومی جرگہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، شیرنادرشاہی

گلگت (نمائندہ کاشگِل نیوز)

 

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شیرنادرشاہی نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے گرینڈ قومی جرگہ گلگت بلتستان کی سیاسی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جرگے میں گلگت بلتستان کے عوام ستتر سالہ استحصال کے خلاف اہم فیصلے کریں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام اس کلونیل نظام و جبر کے خاتمے اور اپنے آئندہ نسلوں کی روشن مستقبل کے لئے اس قومی جرگے میں شامل ہوکر تاریخ رقم کریں۔