اسلام آباد( نمائندہ کاشگل نیوز)
اسلام آباد میں مقیم کشمیر سے تعلق رکھنے والے سلیمان کی لاش مانسہرہ سے برآمدہوئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے اسلام آباد تھانہ کھنہ کی حدود میں اپنے شوہر کو ساتھیوں کی مدد سے قتل کر کے لاش کو مانسہرہ میں دفنانے کی کوشش کی ۔
پولیس کو اطلاع ملنے تینوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے گرفتاردو کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے ۔
Post Comment