مظفرآباد ( کاشگل نیوز)
مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد کا اہم مشاورتی اجلاس زیر صدارت چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد جناب شوکت نواز میر منعقد ہوا۔
اجلاس میں مظفرآباد بھر سے مرکزی انجمن تاجران کے مرکزی اور بازاروں کے عہداداران نے بھرپور شرکت کی۔
مرکزی انجمن تاجران کے عہداداران نے 13 مئی 2025 یوم شہداء عوامی ایکشن کمیٹی کے انتظام و انصرام کے لیے باہم مشاورت کے بعد ممبر کور کمیٹی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد جناب شوکت نواز میر صاحب کو پروگرام کی کامیابی کے ساتھ انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور شوکت نواز میر صاحب کو اس بابت ہر فیصلہ کا مکمل اختیار بھی دیا۔
Post Comment