پاکستان کے زیرا نتظام جموں کشمیر کے علاقے ناڑ میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے سیاسی کارکنان کے خلاف جھوٹے و بوگس ایف آئی آرز کے خلاف بھرپور احتجاج اور شٹر ڈاؤن کیا گیا۔
مظاہرین نے قبضہ گیریت، بوگس اور جعلی ایف آئی آرز اور مقدمات کے خلاف فلک شگاف نعرئے بلند کرتے ہوئے بازار کا چکر لگایا اور ناڑ چوک میں احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گئے۔
احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو ریاستی جبر و تشدد کا شکار بنایا جا رہا ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اس متشدد ریاستی عمل جو عوامی طاقت سے مزاحمت دیں گے۔
مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ بھرپور کوشش جس پر عوام کا سمندر احتجاج میں امنڈ آیا۔
مظاہرین نے کہا کہ مقدمات ختم نہ کیے گئے تو 25 مئی کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہو گا۔
Post Comment