کھرمنگ (گلگت بلتستان)
عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ احسان ایڈووکیٹ اور دیگر رہنمائوں کی گرفتار کے خلاف گلگت بلتستان میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی ضلعی ہیڈ کواٹر گوہری جامع مسجد میں نماز کے بعد نکالی گئی ۔
ریلی میںر عوام نے مطالبہ کیا اور کہا عوامی حقوق کی پرامن جدوجہد کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ احسان ایڈوکیٹ اور رہنمائوں کی گرفتاری قابلِ افسوس اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اس غیرجمہوری اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اختلافِ رائے اور پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، اور ان حقوق کو سلب کرنا آمریت کی علامت ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پرعوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں مسعود الرحمان، انجینئر محبوب ولی،اصغر شاہ وحید کو فی لفور رہا کرے اور عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے قومی رہنماوں کو ہراساں کرنے کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے۔
Post Comment