کراچی میں پریس کلب کے سامنے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے گرفتار رہنمائوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر پولیس نے متعدد افرادکو گرفتار کرلیا۔
گرفتار مظاہرین میں زرین ایڈووکیٹ ،عرفان راجہ ایڈووکیٹ،راشد اعظیم عدنان ودیگر شامل ہیں۔
انقلابی کمیونسٹ پارٹی، کراچی کی جانب سے گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے منتخب چیئرمین اور انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی رہنما کامریڈ احسان علی ایڈووکیٹ، کامریڈ اصغر شاہ، کامریڈ وحید حسن اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
ترقی پسند سیاسی کارکنان، طلبہ اور محنت کشوں نے ریاستی جبر کیخلاف اس احتجاج میں شرکت کی۔
انتظامیہ نے پُرامن احتجاج پر کریک ڈاؤن کرکے زرین ایڈووکیٹ عرفان راجہ ایڈووکیٹ،راشد اعظیم عدنان دیگر مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
Post Comment