مظفرآباد(کاشگل نیوز)
انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کو تفصیلات دی ہیں کہ نو تعینات ڈی ایچ او مظفرآباد عبدالمتین نے چارج سنبھالتے ہی عرصہ دراز سے دو نمبر ادویات کا کام کرنے والوں پر ہاتھ ڈالنا شروع کر دیا۔
محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق کچھ ذرائع سے ڈی ایچ مظفرآباد ڈاکٹر متین کو اطلاع ملی کہ مظفرآباد شہر میں واقع "شکیل ہول سیل ڈسٹری بیوٹر” عرصہ دراز سے معیاد ختم ہونے والی ادویات کے لیبل تبدیل کر رہا ہے اور اس پر آج تک کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا۔جس پر ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر نے ڈی ایچ او مظفرآباد کے خصوصی احکامات پر فورا موقع پر پہنچ کر معاملے کا جائزہ لیا اور معلوم ہوا کہ مسٹر شکیل اور مسٹر صداقت معیاد ختم ہونے والے نارمل سلائین ڈرپ کے لیبل تبدیل کرتے ہوئے ایکسپائر شدہ سٹاک پر نئے لیبل چسپاں کر رہے ہیں۔
جس پر انکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 20 کارٹن نارمل سلائین ضبط کرتے ہوئے سٹور سیل کر دیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کچھ مزاحمت بھی کی جس پر پولیس کو طلب کرتے ہوئے سٹور سیل کر دیا گیا۔جبکہ سٹور سے نارمل سلائین ڈرپس کا سارا سٹاک جس کی مالیت تقریبا 50 ہزار روپے تھی ضبط کرتے ہوئے لائسنس منسوخی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اب تحت قانون یہ مقدمہ ڈرگ کورٹ میں بھیجا جا رہا ہے اور عدالتی فیصلے تک سٹور بدستور سیل رہے گا۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرگ کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہی اس کیس کا حتمی انجام ہوگا۔
جبکہ دوسری جانب کاشگل نیوز نے پاکستان زیر انتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں بازاروں کا دورہ کیا اور اشیاء خردونوش میں چیزوں کا دیکھا۔
کاشگل نیوز کے دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستان زیر انتظام کشمیر کے تمام اضلاع میں اشیاء خوردونوش دونمبر مال کی سب سے بڑی منڈی ہے پیک دودھ جوسز سے لیکر مرچ مصالحے دالوں سمیت کھانے پینے کی ہر چیز دو نمبر مل رہی ہے کسی اچھے برینڈ کی چیز ملنا ہے مشکل ہے بڑی مشکل سے ایک یا دو فیصد دوکانداروں کے پاس کسی اچھے پروڈکٹ کا مال پڑا ہوگا وہ بھی دونمبر مال کے ساتھ۔ جبکہ ضلعی انتظامی ڈھانچے مکمل خاموشی سادھے ہوئے ہیں ۔ فوڈ انسپکٹر سمیت دیگر ذمہ داران کی ملی بھکت سے دونمبر مال دھڑلے سے بیچا جا رہا ہے جو مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔
کاشگل نیوز نے مختلف ڈاکٹرز سے ڈسکس کی اور پوچھا کہ اس طرح دو نمبر مال کھانے کے کیا نقصانات ہیں تو ماہرین صحت کے مطابق مستقبل میں دل کی بیماریوں کے ساتھ کینسر جیسی موذی مرض پھیلنے کا خطرہ ہے جس پہ فوری قابو پانے کے لئے فیالفور اقدامات کی ضرورت ہے۔
Post Comment