گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے اسیران رہنمائوں کوغیر مشروط طورپر رہاکردیاگیا ہے۔
ریاستی کی جانب سے گرفتارکئے گئے گلگت ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی رہائی کے لئے سوشل میڈیا سمیت ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
عوامی احتجاج کے نتیجے میں آج ایک ہفتے بعد تمام اسیران کو غیر مشروط رہا کر دیا گیا۔
یاد رہے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت نے مئی کے آخری ہفتے میں قومی جرگہ منعقد کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔
گلگت بلتستان کے عوام اس قومی جرگہ کو لیکر بہت جوش و ولولے کیساتھ اپنے رہنماؤں کے ساتھ مل کر رابطہ مہم چلا رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت کے چیئرمین احسان ایڈووکیٹ کو ان کے متحرک ساتھیوں سمیت اسی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس دوران عوامی ایکشن کمیٹی گلگت کے رہنما شبیر مایار کو دو مرتبہ گرفتار کر کے دوبارہ رہا کیا گیا ہے۔
گلگت کا قومی جرگہ پاکستانی ریاست کے قبضے کو ایک چیلنج ہے یہی وجہ ہے کہ مقامی انتظامیہ اور حکمران قابض ریاست کی ایما پر گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو بار بار گرفتار،ذدوکوب اور ہراساںکر رہے ہیں۔
Post Comment