شہدائے جموں کشمیر کانفرنس کی تیاریاں جاری ،24 مئی کے انتظامات کا جائزہ

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر (باغ) انجمن تاجران ضلع باغ کا اجلاس بسلسلہ 24 مئی شہداء جموں کشمیر عوامی تحریک حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں باغ کے مختلف وارڈز سے تاجران نے شرکت کی اور کانفرنس میں شرکت پر تبادلہ خیال ہوا جس کے بعدایک ہدایت نامہ جاری کی گئی۔جس میں کہا گیا کہ باغ شہر کی تمام وارڈز میں تاجران پروگرام کے حوالے سے مہم کا آغاز کریں۔

کور کمیٹی کی مشاورت سے جلد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں 24 مئی کے پروگرام شرکت اور باقی معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

24 مئی کے پروگرام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھر پور عوامی مہم شروع کی جائے اور ساتھ ہی اپنی وارڈ سے تصاویر کے ساتھ اشتہار لگائیں۔

انتظامی کمیٹی جس میں آئندہ اجلاس میں مشاورت سے مزید شمولیت بھی کی جا سکتی ہے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا جس میں عرفان کشمیری،عبد اللہ طارق، رفیقِ میر، اسعد اللہ، انصار شاہ شامل ہیں۔