جموں و کشمیر اسمبلی میں کشیدگی، سپیکر کی مداخلت پر اپوزیشن کا احتجاجاً واک آؤٹ

مظفرآباد ( کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر اسمبلی کے اجلاس کے دوران اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے رکن اسمبلی دیوان غلام محی الدین کو اپنی تقریر میں سابق وزیراعظم عمران خان کا نام لینے سے روک دیا۔

اس اقدام پر اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد، پی ٹی آئی کے اراکین دیوان غلام محی الدین اور رفیق نئیر نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

اپوزیشن اراکین نے سپیکر کے رویے کو اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن اور جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے حکومتی دباؤ کا مظہر قرار دیا۔