کاشگل نیوز پر کارروائی ، مضر صحت اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا

جموں کشمیر ( کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں کاشگل نیوز کی خبر پر ایکشن جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔

پاپڑوں کی مشہور کمپنی Pak Kashmir foods کی پراڈکٹس کی لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں غیر تسلی بخش اور مضر صحت ہونے پر کمپنی پر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی نے جموں و کشمیر میں ان ائٹمز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی۔

اس ساتھ ہی ضلع باغ میں فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے باغ میں قائم اس کمپنی کے بڑے ڈسٹریبیوٹر اور ہول سیلر قدیر ٹریڈر کے بنی پساری میں رہائشی علاقے میں قائم خفیہ گودام کو سیل کر دیا۔

اس گودام سے یہ پورے ضلع باغ کے دیہاتی علاقوں میں بچوں میں غیر معیاری ، مضر صحت پاپر سلینٹی اور دیگر اشیاء سپلائی کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ اس شخص کو فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پہلے بھی کئی بار بھاری جرمانے کیے گئے۔