‏راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال، معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا

اسلام آباد ( کاشگل نیوز)

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہرراولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقےمیں لڑکیوں کےسکول میں ساتویں جماعت کی طالبہ الیکٹرانک سگریٹ میں استعمال ہونے والا(فلیورڈ لیکورڈ) سکول لے آئی۔

ساتھی طالبہ الیکٹرانک سگریٹ کا فلیورڈ لیکورڈ پینےسے بے ہوش ہوگئی۔

سکول انتظامیہ نےلیکویڈ اور چھوٹا چاقو تحویل میں لےلیا اور اسکول میں طالبات کے ذریعے بچیوں کومنشیات کاعادی بنائےجانے کا انکشاف پر ان کے والدین کوبلاکر شکایت کی ۔

انتظامیہ کی طرف سے شکایت کرنے پر منشیات کے پھیلائو میں ملوث والدین نے دختران اسلام سیکنڈری سکول انچارج پرحملہ کرکے گالم گلوچ کی اور اس کے کپڑے پھاڑ دیئے،سامان کی توڑ پھوڑ کرتے رہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

سکول انچارج کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کے دباؤ کی وجہ سے پولیس کو درخواست دینے کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی۔