چیرمین احسان علی ایڈووکیٹ اور ساتھیوں پر بے بنیاد مقدمات قابل مزمت ہیں۔ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیرمین احسان علی ایڈووکیٹ اور ان کے تحریکی ساتھیوں کو بے بنیاد مقدمات میں جیل منتقل کرنے کی بھر پور مزمت کرتی ہے۔
عوامی نمائندوں کے خلاف ریاستی کریک ڈاون کو جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے خلاف کریک ڈاون اور وہاں کے وسائل کی لوٹ کھسوٹ کے لیے قابض کی راہیں ہموار کرنے کے مترادف سمجھتی ہے۔
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت کے چیرمین احسان علی ایڈووکیٹ اور ان کے تحریکی ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد ان پر قائم کیے جانے والے جعلی مقدمات میں انھیں پابندسلاسل کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی عوامی نمائندوں کے خلاف کریک ڈاون کو گلگت بلتستان کے عوام کے خلاف کریک ڈاون سمجھتی ہے، زید براں قابض کی قبضہ گیریت کے عزائم کو دوائم بخشنے اور مقبوضہ گلگت بلتستان کے وسائل کی لوٹ گھسوٹ کی راہیں ہموار کی جا رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ عوامی رائنماوں پر بنائے گئے بے بنیاد مقدمات ختم کر کہ انھیں فی الفور غیر مشروط رہا کیا جائے بصورت دیگر گلگت بلتستان سے اٹھنے والی احتجاجی آواز سے آواز ملاہیں گے۔