مظفرآباد (کاشگل نیوز)
پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر صدر مقام مظفرآباد میں گذشتہ شام ڈی جی اسپورٹس ملک شوکت حیات کی طرف سے مظفرآباد میں ریاستی پرچم کی توہین کرنے کے ساتھ اسٹیڈیم سے جھنڈے اُتار کر پھینک دئیے گئے۔جس پر عوام نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے شدید رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈی جی اسپورٹس ملک شوکت حیات کی طرف سے مظفرآباد میں ریاستی پرچم کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 27 مئی صبح 9 بجے سے پہلے اگر تمام 6 جھنڈے اپنی جگہ واپس نہ لگے، تو ہم گراؤنڈ میں میچ نہیں ہونے دیں گے۔
اب اطلاعات ہیں کہ مظفرآباد یونیورسٹی گراؤنڈ ریاست کشمیر کے پرچم جو ڈی جی سپورٹس نے اتروائے تھے دوبارہ لگوا دیے گئے ہیں۔
عوامی ایکش کمیٹی کا کہنا ہے کہ جب تک DG سپورٹس ریاستی پرچم کو سلوٹ کر کے عوام سے باقاعدہ معافی نہیں مانگتا، تب تک کوئی معافی نہیں دی جائے گی۔
ان کا کاکہنا کہ ڈی جی اسپورٹس ملک شوکت حیات کی طرف سے مظفرآباد میں ریاستی پرچم کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک پرچم کی توہین کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔