گلگت بلتستان میں پاکستانی فورسز کا کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ روز مزیدکئی افراد کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کر دیا گیا ہے۔
ہنزہ گوجال سے فورسز نے عوامی ورکر پارٹی کے رہنما کامریڈ آصف سخی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے آج جیل میں منتقل کر دیا ہے۔
جبکہ اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے کئی دیگر علاقوں سے بھی گرفتاریوں کی خبریں آ رہی ہیں۔
تاہم اب تک ان کی تعداد شناخت سامنے نہیں آسکی۔