گلگت بلتستان میں پاکستانی فورسز اور مقامی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ، مزید کئی قوم پرست رہنما اور صحافی گرفتار کر لیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق معروف قوم پرست رہنمائوں ممتاز نگری ایڈووکیٹ، محمد نفیس ایڈووکیٹ، تعارف عباس ایڈووکیٹ اور شیر نادر شاہی کی ضمانتیں منسوخ کر کے ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کی بات کرنے پر جرگہ بلایا گیا جس کی خوف سے پاکستانی فورسز نے پہلے فیز میں قومی پرست رہنماؤں کو گرفتار کیا اور اسکے بعد اب تک سو سے زائد افراد کو گرفتار کر کے مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہےاور درجنوں افراد روپوش ہیں۔