پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں سماج و معاشرت میں خواتین کے کردار کا جائزہ لینے کیلئے باغ شہر میں 25 جون کو "آغاز کہاں سے کیا جائے” کے عنوان سے ایک آگہی نشست کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
اس نشست میں عوامی حقوق کی تحریک کو لیکر خواتین کے ماضی کے کردار، موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور مستقبل میں عملی کردار کے تعین کی حکمت عملی کو زیر بحث لانے کے لیے باغ میں خواتین کی ضلعی سطح کی ایک نشست منعقد کی جارہی ہے، جس میں تمام تحصیلوں اور یونین کونسلز سے خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
عوامی تحریک میں خواتین نے روز اول سے اہم کردار ادا کیا ہے، جلسے جلوسوں میں شرکت کی، مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی انتظامیہ کی طرف دباؤ، جعلی ایف آئی آرز کا ڈٹ کر سامنا کیا۔
اس تمام تر کردار کو دیکھتے ہوئے جموں کشمیر باغ کی خواتین نے 25 جون ایک نجی ہوٹل میں ایک نشست کا اعلان کیا ہے۔ جس کے لیے جلد ہی باقاعدہ رابطہ مہم شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔