جموں کشمیر میں مفتی پر دوران خطبہ قاتلانہ حملہ

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع سدھنوتی کے تحصیل تراڑکھل میں مفتی محمد عمر پر دوران خطبہ قاتلانہ حملے کی اطلاعات ہیں۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق دورانِ خطبہ مفتی محمد عمرپر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

عوامی حلقے دعویٰ کر رہے ہیں کہ حملہ آوروں کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مفتی محمد عمر کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ عوامی تحریک میں اس کا اہم کردار رہا ہے اور وہ جموں کشمیر کے امن و آزادی کے داعی ہیں۔