عوامی تحریک میں سرگرمی کا آغاز ہو چکا ہے،خواتین نشست میں اظہار خیال

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقے باغ میں ” آغاز کہاں سے کیا جائے؟ ” کے عنوان پر خواتین کی ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام میں ضلع بار سے خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

اسٹیج سیکرٹری کا کردار کرن کنول نے ادا کیا۔

پہلے سیشن میں موضوع پر شرکائے پروگرام نے سیر حاصل گفتگو رکھی۔

نشست میں یہ طے پایا کہ تحریک میں خواتین کے کردار سے ہونے والے آغازی کام کو منظم کرنے اور پھیلانے کے لیے خواتین ایکشن کمیٹیوں کو منظم کرنا ضروری ہے اور آج چونکہ ضلع بھر سے خواتین کی نمائندگی موجود ہے تو عبوری ضلعی کمیٹی کا قیام عمل میں لانا چاہیے۔

دوسرے سیشن میں خواتین کی ضلعی عوامی ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

عبوری ضلعی سطح کی کمیٹی میں تمام تحصیلوں سے نمائندگی لیکر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

مزید یہ کہ مستقبل میں گاوں کی سطح پر خواتین میں کام منظم کریں گے۔

نشست میں مقررین کا کہنا تھا کہ خواتین میں کام منظم کرنے کے لیے تنظیم سازی ضروری ہے۔

Share this content: