باغ : مقتول زرنوش اور جبران کو انصاف فراہمی کیلئے احتجاجی ریلی

باغ ( کاشگل نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقے باغ میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے دو بھائیوں زرنوش نسیم اور جبران نسیم کو انصاف فراہمی کیلئے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

جبران نسیم اور زرنوش نسیم کی والدہ کی کال پر باغ میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد کے ساتھ عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی ریلی گیاری چوک سے شروع ہوکر پریس کلب تک گئی۔

احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن بنا کر اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

ریلی سے قبل زرنوش نسیم اور جبران نسیم کی والدہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ضلع باغ کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ آج 30جون کو صبح 10بجے گیاری چوک میں ہونےو الے احتجاجی ریلی شرکت کریں ۔

یاد رہے کہ جبران نسیم اور زرنوش نسیم کی لواحقین نے جبران اور زرنوش سمیت 8 لوگوں کے قتل کے لیے ہائی کورٹ ججز پر مشتمل جوڈیشنل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے جس کی درخواستیں وزیراعظم، صدر سمیت تمام اداروں کو دی گئی ہیں تاہم ابھی تک کوئی مثبت پیش رفت نہیں سامنے آئی۔

اس سے پہلے جبران اور زرنوش کی والدہ پریس کلب باغ اور پریس کلب ہاری گہل گئی ہیں اور دونوں دفعہ پریس کلب کے دروازے بے بس ماں کے لیے بند کر دئیے گئے تھے۔

Share this content: