بنیادی حقوق احتجاج پر طاقت کا استعمال کیا گیا تو کا دائرہ کار ریاست بھر میں پھیلا دینگے،شوکت نواز

میرپور ( کاشگل نیوز)

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن کور کمیٹی شوکت نواز میر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج یکم جولائی کوبنیادی حقوق کے لئے منعقدہ احتجاج پر طاقت کا استعمال کیا گیا تو کا دائرہ کار ریاست بھر میں پھیلا دینگے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میرپور ڈویژن کے زیر اہتمام اپنے بنیادی حقوق کے لیے یکم جولائی میرپور ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں احتجاجی مظاہروں کی ہم حمایت کرتے ہیں ۔ اور ساتھ ہی حکومت اور میرپور ڈویژن کی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ پر امن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا گیا یا مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج کا دائرہ کار ریاست بھر میں پھیلا دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میرپور ڈویژن یکم جولائی کو احتجاج کے حوالے سے جو بھی لائحہ عمل دے گی آزادکشمیر بھر کا جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا ہر کارکن سیسہ پلائی دیوار کی مانند ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Share this content: