فلائی اوور کی تعمیر کا معاملہ ، چار سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا

مظفرآباد(کاشگل نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قومی منصوبہ فلائی اوور کی تعمیر ڈیزائن کی تبدیلی ساڑھے چار سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود فلائی اوور منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔

اہل علاقہ،مالکان،تاجران سی ایم ایچ فلائی اوور کی ناقص تعمیر اور معاہدے کی خلاف ورزی کیخلاف انصاف کیلئے ہائیکورٹ پہنچ گئے اور اس ناقص تعمیر کیخلاف اور معاہدے کے مطابق 15فٹ سڑک نہ چھوڑنے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا اور عدالت العالیہ کے سامنے جملہ معاملات کولایا ہے۔

جس میں سڑک کو 15فٹ چھوڑنے کی خلاف ورزی سے عوام علاقہ تاجران اہل محلہ مالکان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تھا۔

ملک الطاف بنام آزادحکومت،ملک معید وغیرہ کی طرف سے ذوالقرنین نقوی ایڈووکیٹ نے عدالت العالیہ کے جسٹس شاہد بہار کے سامنے حکم امتناعی کیلئے اپیل دائر کی ۔

جس کی جسٹس شاہد بہار نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے چیف انجینئرشاہرات سمیت جملہ ذمہ داران آفیسران ملازمین کو آج طلب کرلیا ہے۔

رٹ پٹیشن میں اس قومی منصوبے کو تاخیر کا شکار کرنے اور اس کے ڈیزائن کو خراب کرنے کے ذمہ داران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس منصوبہ کی مدت تکمیل تین سال تھی لیکن تاخیری حربے استعمال کرکے ساڑھے چار سال کا عرصہ گزر گیا مکمل نہیں کیا جاسکا۔

Share this content: