جہلم ( کاشگل نیوز)
پاکستان زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے ٹرانسپورٹرز نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے یکطرفہ روٹ پرمٹ جاری کیے جانے کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کردی۔
پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کردی گئی جس کے باعث مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع جہلم ویلی کے ٹرانسپورٹرز نے راولپنڈی سے چکوٹھی کے لیے یکطرفہ روٹ پرمٹ کے اجرا کے خلاف ہڑتال کر دی ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر پنڈی سے چکوٹھی کا پرمٹ جاری کیا، جبکہ اس روٹ کے لیے کوئی باضابطہ ٹائم شیڈول موجود نہیں۔
یونین نے ضلعی انتظامیہ کو اس صورتحال سے آگاہ کیا تھا مگر شنوائی نہ ہونے پر جہلم ویلی میں ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی۔
ہڑتال کے باعث مظفرآباد سے چکوٹھی، ریشیاں، چکار اور باغ جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے، جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ پیدل سفر پر مجبور ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب کمشنر آفس مظفرآباد میں مذاکرات کے دوران مظفرآباد اور جہلم ویلی کے ٹرانسپورٹرز کی آپس میں کشیدگی مذاکرات ناکام اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
Share this content:

