جموں کشمیر میں بجلی کی ترسیل کیلئے درختوں کوبطورپول استعمال کرنے کا آغاز

نیلم ویلی( کاشگل نیوز)

پاکستان زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع نیلم ویلی میں محکمہ برقیات نے بجلی کی ترسیل کے لئے سیمنٹ و دیگر دھاتوں کے پول کے بجائے درختوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے کہا ہے ک حکمران طبقہ اپنی مراعات میں اضافے کے لیے قانون سازی تو کرتے ہیں لیکن جموں کشمیر میں بسنے والے انسانوں سے جانوروں سے بھی بدتر سلوک روا رکھے ہیں ۔

انہوں نے سوال اٹھا یا کہ کس ملک میں بجلی کی ترسیل کے لئے درختوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع نیلم کے پیشتر علاقے آج بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سبز درختوں سے کرنٹ پاس ہونے کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع حکمرانوں کے لئے لمہ فکریہ  ہوگا۔

عوامی حلقوں نے بجلی کی فراہمی کے لئے سیمنٹ کے پولوں کے بجائے درختوں کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس عمل میں کوئی قیمتی جان ضائع ہوجاتی ہے تو ذمہ دار نااہل حکمران ہوبگے۔

Share this content: