پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقے باغ میں خواتین ایکشن کمیٹی کی جانب سے نواحی گاؤں نکی کیر میں خواتین کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
خواتین میٹنگ کو نکی کیر سے ممبر خواتین ضلعی ایکشن کمیٹی نوشاد بیگم اور حمیدہ بیگم نے آرگنائز کیا۔
میٹنگ میں ضلعی ممبران ایمن نشاط، مہک اور کرن کنول نے خصوصی شرکت کی۔
اسٹڈی سرکل اور گاؤں نکی کیر میں خواتین کمیٹی کے قیام کو بطور ایجنڈا زیر بحث لایا گیا۔
ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ گاؤں نکی کیر میں خواتین کا ماہانہ بنیادوں پر سٹڈی سرکل منعقد کیا جائے گا جسے نکی کیر سے ضلعی کمیٹی میں نمائندگی کرنے والی خواتین آرگنائز کریں گی۔
نکی کیر خواتین ایکشن کمیٹی کے قیام کے حوالے سے یہ طے پایا کہ نکی کیر کے تمام محلوں سے نمائندگی لیکر دو ماہ کے اندر عمل میں لایا جائے گا۔
کمیٹی کے قیام سے قبل ماہانہ سٹڈی سرکل میں تمام محلوں سے متحرک خواتین کو حصہ بنایا جائے گا۔ مزید برآں دیگر محلوں میں سٹڈی سرکل قائم کرنے کی سعی کی جائے گی۔
Share this content:


