پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں عوام کی بنیادی مسائل کے حل کیلئے 29 ستمبر کو ہڑتال اور لاک ڈائون کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔
گذشتہ روزضلع باغ کے تحصیل بیر پانی میں نومنتخب انجمن تاجران کے ساتھ ابتدائی نشست میں 29 ستمبر عام ہڑتال کی کال کو کامیاب بنانے اور 29 ستمبر کی کال کی تاریخی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔
مذکورہ نشست میں عثمان کاشر ، الیاس کشمیری ،کامریڈ مستنصر ،سردار افتاب کاشر اور دیگر نے انجمن تاجران بیرپانی کے صدر ادریس چغتائی اور نو منتخب انجمن کو مبارکباد پیش کیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ حکمران اشرافیہ کی مراعات کا خاتمہ اور مہاجرین کی 12 نشستوں اور کوٹے کے خاتمہ جسے مطالبات پر عمل درآمد سے ہی یہاں کے عام لوگوں کی معاشی مشکلات میں آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کا ایک بڑا حصہ مہاجرین کی مد میں چلا جاتا ہے جسے مہاجرین کے نام پر اسمبلی میں آنے والے کھا جاتے ہیں۔ کوٹہ سسٹم کے تحت ہمارئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا قتل کیا جاتا ہے۔
اجلاس کے شرکا نے کہا کہ عوام اب اپنے استحصال، محرومیوں اور حکمرانوں کی عیاشیوں کو بجٹ کے تناظر میں سمجھیں گے اور لڑائی لڑیں گے۔
انجمن تاجران بیرپانی کے عہدیداران نے کہا کہ 29 ستمبر کی ہڑتال اور لاک ڈاون بھرپور طریقے سے کریں گے۔ بیرپانی کے گردونواح میں عوامی ایکشن کمیٹیوں کیساتھ مکمل رابطہ رکھتے ہوئے رابطہ مہم تیز کریں گے۔
Share this content:


