پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ میں بچی زیادتی کیس اور قتل پر ہزاروں افراد سڑکوں نکل آئے ۔
احتجاجی مظاہرین نے اصل حقائق چھپانے پر پولیس کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور قاتلوں کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر سٹرکوں پہ نکل آیا اور مقامی لیڈر مکمل غائب اور خاموش تماشائی بن گئی ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل معصوم بچی تسمیہ جو غائب ہوئی دو تین روز بعد معصوم بچی کی لاش کھیتوں سے ملی۔
پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا تاہم اس کے بعد پولیس حیلے بہانوں سے کام چلا رہی ہے۔ جس پہ عوام کا غصہ شدت اختیار کر گیا۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ فی الفور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور قاتلوں کو سر عام پھانسی دی جائے ۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے جب پولیس نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد یہ پتہ لگایا جائے گا کہ بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔ لیکن اب پولیس کی ابتدائی تفتیش کولوگ شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
Share this content:


