مظفرآباد ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے گڑھی دوپٹہ کومی کوٹ روڈ پر چیتے کے حملے سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔
واقعہ کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
گزشتہ چند ہفتوں میں وادی جہلم میں چیتے کے حملوں سے ایک بچی ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔
ان حملوں میں ایک گائے اور 4 بکریاں ہلاک ایک بکری شدید زخمی ہو گیا تھا۔
دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف مسلسل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے۔
ان کا کہناہے کہ متاثرہ افراد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے یا مذکورہ محکمے کو ختم کیا جائے ۔
عوامی مطالبہ ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف ریاست پر بوجھ بن چکا ہے، اسے فوری ختم کیا جائے یہ محکمہ عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکا ہے ریاست پر بوجھ بن چکا ہے یا تو محکمہ وائلڈ لائف کو مکمل ختم کیا جائے یا فوری طور پر ذمہ داران کو ہٹا کر فعال ٹیم تعینات کی جائے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ریاستی وسائل پر بوجھ بنے ایسے محکمے جن کا نہ کوئی کردار ہے نہ کارکردگی، ان کا وجود صرف تنخواہوں تک محدود ہے، جانوں کا ضیاع برداشت نہیں کیا جائے گا۔
جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر عوام خود دفاع پر مجبور ہوئے تو اس کے نتائج کی ذمہ داری ریاست پر ہو گی۔
Share this content:


