جموں کشمیر : پولیس کا پروفیسر پر وحشیانہ تشدد ، عوامی حلقوں کا احتجاج

جہلم ویلی (کاشگل نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے جہم ویلی میں پولیس نے ایک پروفیسر کو وحشیانہ تشدد کے بعدلاک میں ڈال دیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پروفیسر جمیل جو قائد اعظم یونیورسٹی سے فزکس میں ڈاکٹریٹ کر رکھی ہے نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی کیخلاف ڈی سی کے دفتر میں درخواست دی اور احتجاج کیا۔

جس پر پولیس نے انہیں شدید وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لاک اپ میں ڈال دیا۔

واقعہ کے خلاف عوامی حلقوں نے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کے خلاف فوری کارروائی اور گرفتار ٹیچر کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے پولیس کی اس عمل کو ایک دہشتگردانہ عمل قرار دیا ۔

Share this content: