گلگت بلتستان : مسلح افراد کی فائرنگ سے عوامی ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین ہلاک

گلگت بلتستان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عوامی ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین نمبر دارجاوید کو قتل کردیا۔

واقعہ گذشتہ روز پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نمبر دارجاوید کو مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ اپنی ماں اور اہلیہ کے ساتھ دریا کنارے کپڑے دھونے میں مصروف تھے ۔

ذرائع نے کہا کہ مسلح افراد نے انہیں ان کی ماں ، اہلیہ اور بچوں کے سامنے گولی ماریں جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔

مقتول جاوید نمبردار کی بیوہ نے اپنے شوہر کے قاتلو ں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کا قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوا، وہ نہ صرف آزاد گھوم رہا ہے بلکہ اب مجھے اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

اس سلسلے میں مقتول جاوید نمبردار کی بیوہ نشاط پروین نے وزیر اعلیٰ، فورس کمانڈر، گورنر اور عوامی ایکشن کے چیئرمین کو خط بھی لکھ دیا۔

Share this content: