مظفرآباد( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں وکشمیر کے پریس کلبز کو نامور شخصیات کے ناموں سے منسوب کرنے کی تحریک منظور کر دی گئی ہے۔
جموں وکشمیر کے نمائندہ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کو قائد جہاد کشمیر سید علی گیلانی کے نام منسوب کیا جائے گا۔
دھیرکوٹ میں پریس کلب فعال کر کے مجائد اول سردار عبدالقیوم خان کے نام منسوب کیا جائے گا ۔
بھمبر پریس کلب کو چودھری صحبت خان پریس کلب کا نام دیا جائیگا۔
میرپور پریس کلب قائد جموریت چودھری چودھری نور حسین کے نام منسوب ہوگا ۔
کوٹلی پریس کلب کو عطاء محی الدین قادری کے نام منسوب کیا جائے گا۔
نکیال پریس کلب سردار سکندر حیات خان کے نام منسوب ہو گا۔
سہنسہ پریس کلب سردار بشیر پہلوان ،چڑھوئی پریس کلب راجہ اکرم خان ،کھوئی رٹہ پریس کلب چوہدری مطلوب انقلابی، ڈڈیال پریس کلب چودھری یوسف ،چکسواری پریس کلب چودھری اعظم ،اسلام گڑھ پریس کلب ،راجہ غضنفر ایڈووکیٹ ، برنالہ پریس کلب چودھری اشرف ،سمائنی پریس کلب چودھری رشید فاروڈ، کہوٹہ پریس کلب راجہ ممتاز راٹھور، عباس پور پریس کلب سردار اصغر آفندی، ہجیرہ پریس کلب سردار غلام صادق ،ترا ڑکھل پریس کلب سردار خان بہادر خان ،کھائی گلہ پریس کلب چوہدری عبدللہ خان، بلوچ پریس کلب سردار اختر ربانی، پلندری پریس کلب شیخ الحدیث علامہ یوسف خان، تھوراڑ پریس کلب سردار خالد ابراہیم خان ،منگ پریس کلب فاتح میرپور خان آف منگ ،باغ پریس کلب میجر سعد شہید ،نیلم پریس کلب میاں غلام رسول ،ہٹیاں پریس کلب غازی ملت راجہ حیدر خان سے منسوب کیے جائیں گے ۔
یہ منسوبیان بنگوئیں پریس کلب کو سابق ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر خان اور پونچھ پریس کلب راولاکوٹ کو سردار ابراہیم خان کے نام سے غازی ملت پریس کلب کے ناموں سے منسوب کرنے کے تسلسل کو بڑھاتے کیا گیا ۔
یہ بھی زیر غور ہے کہ سرکاری محکمہ جات کی طرز پر پریس کلبز ہائکے اراکین سے الحاق پاکستان کے نظریہ پر ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر اور ہر تحصیل کا مقامی آفیسر حلف لے ہر ممبر پریس کلب اپنے گھر پر مملکت خداداد پاکستان کا سبز قومی پرچم بھی لہرائے پریس کلب کی رکنیت کے لیے گریجویشن کی شرط ختم کر کے ممبران قانون ساز اسمبلی کے برابر صرف میٹرک کی جائے۔
یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ پونچھ یونیورسٹی میں اس سال نئے سمسٹر میں جرنلزم کی کلاسز کا اجراء کر کے اس تاثر کی نفی کی جائے کہ آزاد خطہ میں بغیر صحافت پڑھے صحافت کی جا رہی ہے۔
Share this content:


