پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں پلندری کی رہائشی بچی آج صبح اسکول جاتے ہوئے نالہ عبور کرتے وقت گر کر ہلاک ہو گئی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ روزمرہ کی طرح اسکول جا رہی تھی۔
بدقسمتی سے جموں کشمیر کے اکثر علاقوں میں نالوں پر باقاعدہ پل موجود نہیں ہیں بس کلوٹ بنا ئے گئے ہیں۔
کلوٹوں کے باعث نالوں پر سے گزرنا نہایت خطرناک ہو جاتا ہے۔
علاقہ مکینوں نے مذکورہ المناک واقعہ کا ذمہ دار حکمرا ن طبقہ کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ کرپٹ اور نااہل حکومت کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی کا واضح ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے جس کا ذمہ دار قبضہ گیر اور ریاستی ادارے اور حکمران ہیں۔
بچی کی حادثاتی موت پر علاقے کے لوگ سوگوار ہے۔
Share this content:


