پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع باغ میں طوفانی بارشوں کے باعث نالہ ماہل کا پانی خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔
پانی بائی پاس روڈ سے ہوتا ہوا قریبی آبادی میں داخل ہو گیاہے۔
یاد رہے کہ آبادی خطرناک جگہوں پانی کی پرانی آبی گذرگاہوں پر بنائی گئی ہے۔ اس آبادی میں متعدد گھروں، دفاتر اور اسکولز میں پانی بھر گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بعض مقامات پر مکین چھتوں پر محصور ہو کر مدد کے منتظر ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے بروقت کوئی وارننگ یا انخلا کا عمل شروع نہ کرنا شدید غفلت قرار دیا جا رہا ہے۔
مقامی آبادی میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔ اہل علاقہ نے فوری امدادی کاروائیوں اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
Share this content:


