پاکستانی جموں کشمیر: فوج کی بچھائی گئی کئی بارودی مائنز سیلاب میں بہہ کر آبادی تک پہنچ گئیں

پاکستانی کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں فوج کی جانب سے بچھائی گئی ہزاروں کی تعداد میں بارودی مائنز و دیگر مواد سیلاب میں بہہ کرآبادی میں پہنچ گئیں۔

نمائندہ کاشگل نیوز کے مطابق دریائے پونچھ میں ہزاروں کی تعداد مائنز اور دیگر بارودی مواد بہہ کر مختلف مقامات پر پہنچ گئیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بارودی مائنز اور دیگر دھماکا خیز مواد آرمی کی طرف سے بچھائی گئی ہیں جو سیلاب میں بہہ کر منظر عام پر آگئی ہیں۔

جموں کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے جہاں طغیانی و سیلاب نے پرائیویٹ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا وہاں ہی آرمی کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں بھی اس سیلاب کی نذر ہو گئیں۔

بارودی مواد دریائے پونچھ میں بہہ کر مختلف مقامات پہ پہنچ گئی ہیں۔

ایک طرف سیلاب کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے تودوسری طرف یہ دھماکہ خیز مواد کا پانی میں بہہ کر آبادی میں آ جانا مزید پریشان کن بتایا جارہا ہے۔

بارودی اور دھماکہ خیز مواد کی آبادی میں پہنچنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ فوج اور مقامی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ انتظامیہ اس پر جلد سے جلدنوٹس لے اس سے پہلے کہ کوئی افسوسناک واقعہ پیش آئے۔

Share this content: