گلگت بلتستان بھر میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

گلگت بلتستان بھر میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے۔

ضلع گنگچھے کے گائوں کندوس مکمل طور پر تباہ ہونے کی وجہ سے پورا گائوں خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں ۔

ضلع کھرمنگ میں کتیشو اور کمنگو میں سیلاب نے فیصلوں کو گھروں کو نقصان پہنچایا ہے۔

ضلع شگر میں دو گائوں مکمل طور پر تباہ ہوا ہے اور ایک لڑکا ہلاک ہوا ہے۔

ضلع سکردو میں سیلاب نے فصلوں اور گھروں کو نقصان پہنچایا ہے ۔

روندو میں ستک ،باغیچہ اور طورمک میں سیلاب کی تباہی سے گلگت سکردو روڈ بلاک ہوا ہے اور فصلوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے ۔

ضلع ہنزہ کے گوجال میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے ۔

ضلع استور میں اور ضلع دیامیر میں بھی سیلاب نے کافی نقصان پہنچایا ہے ۔

ضلع غذر میں سیلاب نے کافی مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

Share this content: