پاکستانی جموں کشمیر میں حق حکمرانی و حق ملکیت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے بھرکہ میرہ سنٹر جنوبی باغ میں عوامی حقوق کی تحریک کے سلسلے میں مورخہ 23 اگست 2025 کو نعمانپورہ پل کے مقام پر حق حکمرانی و حق ملکیت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

جبکہ یونین کونسل سیری منگ تحصیل ریڑھ حق حکمرانی و حق ملکیت کانفرنس کا انعقاد مورخہ 24 اگست کو کیا جائے گا۔

دونوں کانفرنسیز میں عوامی ایکشن کمیٹی باغ کے ممبران کے علاوہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران شرکت کریں گے۔

23 اور 24 اگست کو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی ممبران ضلع باغ میں موجود ہوں گے۔

24 ستمبر کی عام ہڑتال اور لاک ڈاون کی تیاریوں کے سلسلہ میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے نمائندوں سے گفت و شنید کریں گے۔

Share this content: