پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع باغ میں ملوٹ کے مقام پر 29 ستمبر کے لاک ڈاؤن کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں عوام علاقہ نے بھرپور شرکت کی اور 29 ستمبر کی لاک ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔
میٹنگ میں 29 ستمبر کی لاک ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی ڈسکس کیا گیا۔
یاد رہے کہ جموں کشمیر بھر میں 29 ستمبر کی لاک ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے میٹنگز، اسٹڈی سرکل اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
جموں کشمیر عوام نے قومی و بنیادی حقوق کی جنگ عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فورم سے لڑنے کا اعادہ کر لیا ہے۔
عوام کا عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اور جوش و خروش اس بات کی تصدیق ہے کہ اب عوام ان کٹھ پُتلی حکمران ٹولے مسترد کر چکی ہے۔
Share this content:


