پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر ضلع باغ کے نواحی گاؤں بنی ماہلدارہ میں 29 ستمبر کی لاک ڈاؤن ہڑتال کی کمپین کے سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی۔
عوامی ایکشن کمیٹی باغ کے رہنماء الیاس کشمیری اور عثمان کاشر نے خصوصی شرکت کی۔
اس میٹنگ میں عوام علاقہ نے اپنے بنیادی حقوق کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔
29 ستمبر کی لاک ڈاؤن ہڑتال کال پر عوام علاقہ نے لبیک کہتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ بنی ماہلدارہ میں مکمل ہڑتال ہوگی اور عوامی ایکشن کمیٹی کی ہدایت پہ مکمل احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔
Share this content:


