رپورٹ : الیاس کشمیری
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیرمیں 29 ستمبر کومنعقدہ لاک ڈائون احتجاج جوبنیادی انسانی حقوق کی پامالی ،عوامی مسائل کی عدم توجہی اور ریاستی جبرکے خلاف ایک عوامی تحریک کی روپ دھار چکی تھی اب اجتماعی تہوار میں تبدیل ہوچکی ہے۔
لوگ پر جوش ہیں ، گائوں گائوں، محلہ محلہ ، گلی گلی لوگ اپنے درمیان جڑت کا اظہار کر رہے ہیں۔ایسا سماں ہے جیسے کسی اجتماعی تہوار کی انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی تیاری ہو رہی ہو۔چاروں اطراف بلند و فلک شگاف نعروں کی آوازیں گونجھ رہی ہیں کہ ہم چھین کر لیں گے حق اپنا،جو تو نہ دے گاوہ ہم چھین کرلیں گے۔غربت، جہالت ، بیروزگاری، لا علاجی سے لیں گے آزادی۔
حکمرانو سن لو ہم تمہاری موت ہیں، سہولت کارو سن لو ہم تمہاری موت ہیں۔آواز دو ہم ایک ہیں۔طبقاتی صف بندی کی ایک لہر ہے ، اس طبقاتی صف بندی میں عوامی تحریک سارے پردوں اور لبادوں کو چاک کرتے ہوئے عوام دشمنوں سے انتقام لے رہی ہے۔عوام دشمنوں کی صفوں میں ایک مایوسانہ گراوٹ ہے، یہ گراوٹ عوام کے منظم جزبوں کی ضرب سے ہر لمحہ کمزور ہو رہی ہے۔
کچھ ہی عرصہ قبل کے کمزور مزدور اور دکاندار کے اندر عظمت و جرت کی ایسی آبیاری ہوئی ہے کہ بھر پور طاقت کیساتھ حکمران طبقے کی محفلوں میں حکمران طبقے کے عوام دشمن اور استحصالی کردار کو بے نقاب کرتا ہے، جیسے سب دلائل سمٹ کر عام محنت کرنے والے آدمی میں سمو گئے ہیں بالکل ایسا ہی ہے ، انھی پہاڑ جیسے دلائل کو اپنی طاقت اور ہتھیار بناتے ہوئے قومی و طبقاتی شعور سے مسلح عام لوگ اجتماعی طور پر اپنے حقوق کے حصول کی پر امن جدوجہد میں اپنا سینہ پیش کرنے کو تیار ہیں۔
عوام کا شعور چھلانگ لگا رہا ہے جس کی بہت واضح مثال تحریک کے دوران ماضی قریب میں تیمر کا ڈھنڈا عوام کا ہتھیار اور سمبل بن گیا تھا لیکن جوں ہی حکمران طبقات اور ریاست نے حالات کو کشیدگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی اشتعال انگیز بیان بازی شروع کی تو عوام نے پروگرامات میں تیمر کا ڈھنڈا لانا چھوڑ کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہماری لڑائی شعوری اور پر امن ہے ہم اسے ایسے ہی جیتیں گے۔
کارنر میٹنگز میں بچے جوان بوڑھے سب امنڈ آتے ہیں۔
اس اجتماعی تہوار کی تیاری کے ماحول میں ہم سے ایک نا انصافی ہو رہی ہے ہم نے اپنی خواتین کو اس تہوار کی تیاریوں کے جشن سے باہر کر دیا ہے۔آئیں اپنی مائوں بہنوں بیٹیوں بیویوں کو اس جشن کے ماحول کا حصہ بنا کر حکمرانوں کے خوف پر آخری کاری ضرب لگاہیں۔
آج رابطہ مہم کے شیڈیول کے مطابق پنیالی، نکی کیر، تھب، جیڑ غنی آباد، بیس بگلہ ، ملوٹ اور کوٹیڑہ مست خان میں وارڈ اور محلے کی سطح کی کارنرز میٹینگز کا انعقاد کیا گیا۔
Share this content:


